|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی سرمایہ کاری ہیں لیکن دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجونوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

راولپنڈی میں انتہا پسندوں کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی سرمایہ کاری ہیں لیکن دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہا پسندی کے خلاف لڑائی کو جاری رکھنا ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد ایک نئے دور کا آغاز ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کم کرنے سے ترقی کا سفر آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی واحد فورس ہے جس نے دہشت گردی کو شکست دی۔