|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2017

 لندن: جیمزبانڈ فلموں سے عالمی شہرت پانے والے اداکار اور مصنف سرجیمزبانڈ 89 سال کی عمر میں سوئزرلینڈ میں انتقال کرگئے ہیں۔

جمیز بانڈ کے اہلِ خانہ نے اداکار کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے راجر مور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت بوجھل دل کے ساتھ یہ خبر دےرہے ہیں کہ ہمارے والد، سر راجر مور آج انتقال کرگئے اوران کے انتقال سے ہم اجڑگئے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ  سرراجر مور نے کینسر کے ساتھ ایک مختصر جنگ بھی بہادری کے ساتھ لڑی، زندگی کے آخری دنوں میں انہیں جو پیار اور توجہ ملی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

راجر مور 14 اکتوبر 1927 کو اسٹاک ویل لندن میں پیدا ہوئے اور جب جب  کیمرے کے سامنے آئے انہیں پیار اور توجہ ملی یہاں تک کہ وہ آخری دنوں تک مصروف رہے اور نومبر 2016 میں لندن رائل فیسٹول میں آخری مرتبہ جلوہ گر ہوئے۔ انہوں نے 1973 سے 1985 تک جیمز بانڈ کا کردار نبھایا جو ان کی عالمی شہرت کی وجہ بنا، ان کے انتقال پربرطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سرجیمز بانڈ نے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے لیے بھی کام کیا۔