|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2017

خضدار : خضدار میں دن کے اوقات میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اس دو گھنٹے کے بجلی کی سپلائی بھی اس قدر ناقص ہوتی ہے کہ اس سے کوئی کام نہیں لیا جاسکتاہے ناقص و کم ووولٹیج کی وجہ سے کوئی کا کوئی بھی بور چل نہیں پاتا جس کی وجہ سے خضدار میں پانین نا پید ہو کر خون کے بہاؤ ہو گیا ہے ۔

پی ایچ ای لوگوں کو بنیادی ضرورت پانی کی سپلائی میں بری طرح ناکم ہو گیا ہے خضدار کے غریب شہری پانی کی برتن ہاتھ میں لیکر پانی کی حصول کی خاطردر در کے ٹھو کر یں کھا رہے ہیں پانی ہے جو ان کو نہیں ملتی پانی کے ایک ٹینکر کی قیمت تین گنا ہو گیا ہے ۔

اشیاء ضرورت کی طرح پانی پر رسائی امیروں تک رہگیا ہے وابڈا اور پی ایچ ای کے ناقص کار کردگی کی وجہ سے خضدار کے شہریوں میں شدید قسم کا غم و غصہ پائی جاتی ہے دوسری جانب حکومت کو لوگوں کے اتنے بڑے پریشانی سے کوئی سروے کار نہیں وزیر اعلی ٰ بلوچستان کے ہو م ڈسٹرکٹ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔