کو ئٹہ : بلوچستان حکومت کیلئے روس سے خریدے گئے ہیلی کاپٹر کو کوئٹہ لانے کیلئے پائلٹس ماسکو پہنچ گئے ہیلی کاپٹر جون کے تیسرے ہفتے تک کوئٹہ لایا جائے گا سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی رشین ہیلی کاپٹرز کے درمیان جنوری میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرایک ارب 62کروڑ روپے میں خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا ۔
اس معاہدے کے بعد حکومت بلوچستان نے اس ہیلی کیلئے پائلٹ اور کوپائلٹ کا انتخاب کیااب پائلٹس کی ٹیم ماسکو پہنچ گئی ہے جہاں انہیں ایک ماہ تک اس ہیلی کو اڑانے کی تربیت دی جائے گی تربیت مکمل ہونے کے بعد یہ پائلٹس اس ہیلی کو جون کے تیسرے ہفتے میں لے کر کوئٹہ آئیں گے ۔
بلوچستان حکومت اس کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر کو سفری سہولیات سمیت ہنگامی حالات میں سامان کی ترسیل اور طبی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکے گی ہیلی کاپٹر میں اہم شخصیات کے لیے14نشستیں اور 26عام مسافروں کی سیٹیں ہیں طبی ایمر جنسی کے موقع پر یہ سیٹیں 14 اسٹریچرز میں بھی تبدیل کی جا سکیں گی۔
بلوچستان کیلئے روس سے ہیلی کاپٹر لانے پائلٹس ماسکو پہنچ گئے
وقتِ اشاعت : May 31 – 2017