|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2017

کوئٹہ : وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سردار شہباز محمد حسنی ،محمد حسنی قبیلے کے اصلی سردار ہیں بلوچستان میں بہت سے قبا ئل آباد ہیں اور کئی لوگ اپنے نا م کے آگے سردار لکھ لیتے ہیں ۔

اس سے کوئی سردار نہیں بن جاتا ،2018میں بہت بڑی تبدیلی بلوچستان میں آئے گی ،انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیر اعلی سیکر ٹریٹ میں وزیر اعلی کی جانب سے سردار شہباز محمد حسنی اور میر علی حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر دیے گئے افطار ڈنر پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ،

انہوں نے کہا کہ اب سیاست کا رخ قلات،خاران ،مکران اور دیگر علاقوں کی طرف ہوگا ،آوران اور جھلاوان کے علاقے دہشت گردی کا گڑ ھ ہیں جہاں وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھلا وان نواب ثناء اللہ زہری اور سردار شہباز محمد حسنی مل کر دہشتگروں کا مقابلہ کریں گے،آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں مثبت سیاسی پیش رفت کریگی ۔