|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2017

کوئٹہ :  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے معلمِ آزادی شہید پروفیسر صباء دشتیاری کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صباء نے بلوچی زبان و ادب، سیاست اور قومی آزادی کے حصول کے لئے گران بہا خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہیدپروفیسر ایک ادیب، دانشور اور مذہبی امور کے عالم تھے۔ ریاست شروع دن سے بلوچ قومی دانشوروں اور رہنماؤں کو چھن چھن کر مارنے کی پالیسی پر عمل پھیرا ہے۔ شہید پروفیسر کی ٹارگٹ کلنگ بھی ریاست کی انہی پالیسیوں کا حصہ تھا۔

بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ شہید پروفیسر کی شہادت بلوچ قوم کے لئے ایک ایسا المیہ ہے کہ اس کی تکلیف آنے والے وقتوں میں بھی محسوس کی جائے گی، لیکن ریاست کی یہ خواہش کہ وہ شہید صبا جیسے روشن خیال دانشوروں کو قتل کرکے بلوچوں کو خاموش کرے گی، کبھی تکمیل تک نہیں پہنچے گی، کیوں کہ بلوچ قوم مجموعی طور پر ریاست کی قبضہ گیریت کے خلاف متحرک ہے۔