|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2017

امریکی انتظامیہ نے امریکی ویزا کے بعض درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگنا شروع کردیئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئے اقدامات کے تحت کونسلر آفس امیدوار سے گزشتہ تمام پاسپورٹ نمبر، پانچ سال کے دوران استعمال کیے جانے والے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں ۔

اس کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان کے بارے میں بھی معلومات مانگی جارہی ہیں۔ مزید یہ کہ پندرہ برس کے دوران رہائشی پتے، روزگار اور سفری معلومات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اس پالیسی سے امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والے سالانہ 13 ملین لوگوں میں سے ایک فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوگا۔