|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2017

کو ئٹہ: بلوچستان کا صوبائی بجٹ 9 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش ہو گا بجٹ کا کل حجم 320 ارب روپے اور6000 ہزار نئے آسامیاں مختص کئے گئے بجٹ خسارے کا ہو گا ۔

ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی رقم مختص کئے گئے جبکہ امن وامان کے لئے 30 ارب روپے سے زائد رقم مختص کئے ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کا صوبائی بجٹ9 جون کو مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو پیش کرینگے بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بجٹ کی منظوری دے گی ۔

بجٹ کا کل حجم320 ارب ہیں بجٹ میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے6 ہزار نئے آسامیاں مختص کئے گئے اس سال بھی بجٹ خسارے کا ہو گا بجٹ میں امن وامان کے لئے بڑی خطیر رقم مختص کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن وامان کے لئے 30 ارب روپے تعلیم کے لئے 40 ارب روپے ، صحت کے لئے 30 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اسکیموں کے لئے بھی اربوں روپے مختص کئے ہیں 2016-17 کا بجٹ موجودہ حکومت کا آخری بجٹ ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ بجٹ میں صوبے کو ترقیافتہ بنا نے کے لئے اچھے سے اچھے منصوبے لائیں ۔