|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2017

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و سینٹر سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری اور مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے اپنے رہائش گاہ پہ ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلات بحث و مباحثہ کرتے ہوئے بلوچستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے حوالے سے انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ کے ضمنی الیکشن 260کے خالی نشست کیلئے بی این پی عوامی اس میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی (عوامی) ایک سیاسی قومی جماعت ہے جو کئی دھائیوں سے بلوچستان کے مظلوم عوام اور استحصالی نظام کے خلاف اپنے قوم کیلئے جد وجہد کررہی ہے۔

موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی گھمبیر صورتحال سے دو چار کیا ہے جو دووقت کی روٹی کے محتاج ہیں ہر طرف قومی سیاسی وژن کو چھوڑ کر انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل نظر آتے ہیں مظلوم قوم کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے لوگوں کی نوکریاں چھین رہے ایسے لوگوں کی نوکریاں چھین رہے جو ماہانہ بہ مشکل دس ہزار روپے تنخواہ لے کر اپنے بوڑھے والدین کو چلا رہے ،قومی پرستی عبادت ہے لیکن ہمارے حکمران اس عبادت کے ابجد سے یکسر ناواقف ہیں۔