|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2017

کوئٹہ: تربت اور مستونگ میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر دودیسی ساختہ بم برآمد کرلئے گئے۔لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے چالیس کلو میٹر دور شاپک کے مقام پر ایف سی اہلکاروں نے دوران گشت سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

ایف سی کی بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو دھماکے سے ناکارہ بنادیا۔ بم سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔ اسی طرح مستونگ کے علاقے دشت میں لیویز نے اسپلنجی قابو روڈ کے کنارے نصب ٹینک شکن بارودی سرنگ برآمد کرلی ۔

کوئٹہ سے طلب کی گئی سول ڈیفنس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ ناکارہ بنادی۔یاد رہے کہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز نے چند دن قبل آپریشن میں کالعدم تنظیم کے بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔