|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2017

کوئٹہ : سانحہ 8اگست کے خلاف جمعرات کو بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث عدالتوں کے احاطے ویران جبکہ سائلین اور قیدی پریشان رہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے سانحہ 8اگست کے خلاف ہر مہینے کے 8تاریخ کو بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کااعلان کیاگیاتھا گزشتہ روز بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ،ضلعی کچہری کوئٹہ میں قائم عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مختلف نوعیت کے کیسز کو ججز نے نئی تاریخیں دیں ،وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ کے باعث نہ صرف عدالتوں کے احاطے ویران رہے بلکہ سائلین اور قیدیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔