کوئٹہ: اندرون بلوچستان مختلف حادثات اور واقعات میں پانچ افراد جاں بحق 4افراد زخمی ہو ئے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیدی محلے کا رہائشی 19سالہ عبدالغفار سکنہ سندھ نے گزشتہ روز گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی تاہم وجہ معلوم نہ ہوسکی، متوفی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا ،ضروری کاروائی کے بعدنعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
ادھر اوتھل سے کراچی جانے والی بس کی چھت پر سوار ایک شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ،حب میں گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے،وڈھ کے علاقے وھیر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص رحیم بخش موقع پر ہلاک ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی مزید کا رروائی وڈھ پولیس کر رہی ہے،ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوارسید زبیر شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مستونگ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
اندرون بلوچستان مختلف حادثات ،واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ،4 زخمی
وقتِ اشاعت : June 11 – 2017