|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2017

کوئٹہ : بلوچ یونائٹیڈ کونسل (یکجہتی ) بلوچ لائر فورم براہو ئی ادبی سنگت بورڈ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بابائے بلوچ عظیم بزرگ رہنما سر دار خیر بخش مر ی کے برسی پر خراج عقیدت ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگ رہنما بابائے بلوچ کے طویل قومی سیاسی جد وجہد اور بلوچ قومی یکجہتی کو تاریخ ساز مقام تک لے جانے پر شاندار الفاظ میں مقررین نے روشنی ڈالی ۔

مقررین نے کہا کہ آج بلوچ یکجہتی کو تھوڑنے والے بھی بابا کے پیروکا ر وں کے سامنے لفاظی حد تک یکجہتی کے باتیں کرتے ہیں ۔جبکہ حقیقت میں بلوچ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں بیگانوں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی بڑا ہاتھ ہیں ۔

بھٹکے اور منتشر قبائلی اناپرستانہ طویل زنجیروں کو تھوڑ کر ہزاروں بر س کے تاریخ میں پہلی بار بابائے بلوچ نے دنیا بھر میں بلوچ قومی تشخص کو یکجا پرو ں کر دنیا کے سامنے عظیم تر یک قومی بلوچ شناخت کو روشناس کرایا ۔ورنہ اس سے قبل بلوچ ہمیشہ آپس میں اپنی شناخت قبائل کے جنگجوہانہ روش پر جنگوں کی صورت میں کیا کرتے تھے جسکی وجہ سے آج تک بلوچ قومی شناخت قائم نہ ہو سکی تھی ۔

مگر آج ایک بہتر قومی شناخت کے قائم ہوتے ہی نا م نہاد قوم پرست زاتی مفاد انہ پرستانہ خول کرپٹ اور (لوسی )مشیروں کے چنگل میں بیٹھ کر سینکڑوں پارٹیاں تنظیمیں اور آرگنائزیشنوں میں بٹ کر قومی رہنما کے فکر کے خلاف قومی یکجہتی اور سیاسی جد و جہد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

ہر طرف منافقت کا بازار سجا کر کروڑوں بلوچ قوم کے ارمانوں اور امنگوں کے سیاسی منظر نامے پر اپنے موقع پرستانہ پنجے گاڑ کرعالمی سطح پر بلوچ قومی تشخص کا خوبصورت ابھر تے ہوئے چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ نام نہاد تعلیم کے نام پر پروان پذیر درباری دانشور مجنوں نما شاعر قومی مسائل سے انجا ن بن کر صرف اپنا حاضری بنانے کے چکر میں زاتی مفاد کو بلوچ فکری سوچ پر مسلط کرنے کے لیے روز شب سر گردان ہیں۔

بابائے بلوچ کے زندگی میں ان کے سیا سی بصیرت استحکامت اور قومی بلندی سے انحراف کرنے والے بھی آج صر ف اپنے کاغذی تنظیموں کے نموں نمائی کے لیے لفاظی حد تک لب کشائی کر رہے ہیں۔

جبکہ حقیقت میں (پس پردہ اچ ندارد ) حقیقی قومی یکجہتی بیانات سے نہیں بلکہ تمام قومی سوچ کے حامل بلوچ، بلوچ قوم کے رہنما شخصیات معاونین سول سوسائٹی کے افراد کسانوں محنت کشوں اور طالبعلموں کے حقیقی ترجمانوں اور بزرگ سفید ریشوں سمیت عالمی سطح پر بلوچ قوم کے زعماء پر مشتمل قومی یکجہتی کے پیرا میٹر پر مبنی ( ورلڈ بلوچ قومی کونسل ) کا قیام ممکن بنایا جائے ،اور بابائے بلوچ سمیت ہزاروں لاکھوں عظیم تر قومی روحوں کو سلامی پیش کر نے کا واحد رستہ بھی فکر یکجہتی میں مضمر ہے ۔

بصور ت دیگر تاریخ کھبی بھی پیچھے کی طرف مڑ کر نہیں چلتی آج ہمیں لیبیاء ،شام ،عراق، سمیت دنیا بھر میں منتشر اقوام پر نظر دوڑا کر اپنا خود احتسابی کو مشعل راہ بنانا چاہیے ۔ ورنہ مغلوں سمیت کئی اقوام کے ماضی کے تواریخ سے دنیا بلد ہے۔