|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2017

 اسلام آباد: خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے  مطابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔

اگر اس ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔