|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2017

لاہور: لاہور میں یوم علی کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

ایس ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ دربار بی بی پاک دامن پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی ہوا ہے جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دربار کے قریب تمام دکانوں کا معائنہ کیا۔

لاہور پولیس کے ایس ایس پی سول لائن علی رضا نے بتایا کہ دربار بی بی پاکدامن پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے مزار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کرکے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔