مقبوضہ بیت القدس: بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں ایک خاتون اہلکار ہلا ک ہو گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں 3 فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس کے ایک دستے پر حملہ کیا تھا، دو فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر فائرنگ کی جبکہ ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی پولیس کی خاتون اہلکار ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اسرائیلی پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں فلسطینی بھی مارے گئے تھے۔
داعش نے اپنے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہودیوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا اور یہ اسرائیل پر آخری حملہ نہیں۔
ادھر حماس نے داعش کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس نے کیا۔