|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2017

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو وٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو بلوچستان کو ایک چیلنج سمجھ کر اس کی وزارت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تاکہ اس تباہ حال اور کرپشن سمیت دیگر خرا خرابیوں کو دور کرکے اس کو صحیح سمت پر لائیں ہم نے انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا اور آج ریونیو کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے کیا اجلاس میں سنئیر ایم بی آر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو اس سال کوئٹہ تحصیل کی ریونیو کی وصولی پر بریفنگ دی گئی ۔

صوبائی وزیر ریونیو جعفر خان مندوخیل نے اس سال کے کم ریونیو پر شدید تحفظات اور برھمی کا اظہار کرتے ھوئے محکمہ سے پوچھا کہ اس سال ٹارگٹ کیوں پورا نہیں ھوا ھے اور ایسا ھونا ھمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ھے جعفر مندوخیل نے موقع پر ہدایت کی کہ اس سال کے کم ریونیو کے ذمی داروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ھمارے نزدیک ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ھیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ آج بھی کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد نہیں چاھتے ھیں آور انہی عناصر کی وجہ سے اس سال ریونیو ٹارگٹ کم آیا جبکہ اس سے پچھلے سال کوئٹہ تحصیل نے ریکارڈ ریونیو 27 کروڑ روپے وصول کئے تھے مگر اس سال ایسا نہیں ھوا جو کہ بدترین غفلت اور ھمارے آصلاحات کے خلاف سازش ہے ۔

جسے ہم معاف نہیں کرینگے اس پر محکمہ ریونیو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی پر جو ٹیکس عائد کئے گئے تھے اس کا بھی ھمارے ٹارگٹ پر اثر ھوا ھے اور کچھ مقامی مداخلتوں سے بھی سیٹ اپ متاثر ھوا ھے اور ان مداخلتوں سے ماتحت عملہ بھی پریشانی کا شکار رہتاہے ۔