|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: سٹی پولیس تھانے کی حدود میں دن دھاڑے ہندو تاجر کو لوٹنے کے دروان مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے مشتعل ہندو برادری نے نعش پٹ فیڈر پولیس چوکی قومی شاہراہ پر رکھ کر ٹریفک تین گھنٹوں سے زائد معطل کردی ۔

ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے مسلم لیگ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید بنگلزئی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی سمیت عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کے ہندو برادری سے مذاکرات ایس ایچ او سٹی کو معطل کرنے احتجاج موخر کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے قریب ہندو تاجر دیپک کمار کی پرچون کی دکان میں ڈکیتی کرنے کیلئے تین مسلح افراد داخل ہوئے ملازمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی اس دوران مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دیپک کمار کو قتل کردیا اور مین بازار سے پولیس کی موجودگی کے باوجودفرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں شہر میں خوف ہراس پھیل گیا دکانین بند کردی گئیں دیپک کمار کے قتل کے خلاف ہندو تاجر برادری نے دیپک کمار کی نعش قومی شاہرہ پر رکھ کر تین گھنٹے تک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند کردی جس سے بڑے تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل نے ہندو برادری سے مذاکرات ایس ایچ او سٹی کو معطل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔

مسلم لیگ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید بنگلزئی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی سیٹھ ڈاسو مل سیٹھ تارہ چند اور اقلیتی کونسلر سیٹھ مانک لعل نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری کو پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کے اغواء درجنوں ہندو تاجروں کو لوٹنے کے بعد اب ہندو برادری کے تاجروں کو قتل قابل مذمت ہے پولیس فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے ہندو تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔