|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2017

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے عید الفطر کے تعطیلات کے ساتھ ہی سرد علاقوں میں 29 جون سے 9 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الفطر کے تعطیلات کے ساتھ ہی صوبے کے سر د علاقوں کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا اور تمام تعلیمی ادارے 29 جون سے 9 جولائی تک بند رہے گی کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالے والدین، طلباء وطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔