دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی طرف سے تعلقات کی بحالی کے لیے پیش کردہ 13 نکاتی مطالبات کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر جلد سرکاری موقف ظاہر کرنیکا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے’ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کا کہنا ہے کہ کویت کے احترام اور علاقائی سلامتی کی خاطر ہم چار ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پرغور کر رہے ہیں، تاہم دوحہ ان مطالبات کو ’خلاف منطق‘ سمجھتا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کویت کے ذریعے قطری حکومت تک اپنے مطالبات کی ایک فہرست پہنچائی تھی۔ اس فہرست میں قطر سے 13 مطالبات پیش کیے گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے قطری حکومت کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں دوحہ اور دوسرے خلیجی وعرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم ہو جائے گی۔قطر سے کئے گئے مطالبات میں ایران سے تعلقات میں کمی اور دوحہ اور تہران کے عرب ممالک کے خلاف ابلاغی پروپیگنڈہ مہم کو ختم کرنا شامل ہے-
قطر نے عرب ممالک کے مطالبات کو’غیر حقیقی‘ قرار دیا
وقتِ اشاعت : June 24 – 2017