|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2017

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو پانچ روزہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دونوں عدالتوں سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو کچلنے اور اغواء کے مقدمہ میں 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔

جمعرات کو ایم پی اے عبدالمجید خان اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج داؤد خان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اور سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ میں سال 2009ء میں اغواء کے مقدمہ میں پیش کیا گیا اور ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا حاصل کی گئی ۔

جس کے بعد دوسری عدالت میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر حاجی عطاء اللہ کو کچلنے کے کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد مزید ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا عدالت کی جانب کیسز میں عبدالمجید خان اچکزئی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔