|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

کو ئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک اور اسلام کا تحفظ کیا ہے ۔

جو قوتیں ملک کے خلاف بر سر پیکار ہے ان کے لئے جمعیت علماء اسلام میدان عمل ہے قوم پرستوں نے اقتدار میں آکر بلوچستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا ہر سال اربوں روپے لیپس ہو تے ہیں اقتدار ختم ہونے کو قریب ہے قوم پرستوں کو ایک بار پھر اپنی ساکھ کو بچا نے کے لئے دوسروں پر الزامات یاد آنے لگے ۔

جمعیت علماء اسلام نہ پہلے اقتدار کے لئے کسی کی منت سماجت کی اور نہ آئندہ اقتدار کے لئے کسی کی منت سماجت کرینگے عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر اقتدار لیں گے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی ، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک کاکڑ،سابق صوبائی وزراء حاجی نواز کاکڑ، مولوی عبدالصمد اخونزادہ، ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ عبدالخالق نے تحصیل لوئی بند میں امن کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس سے قبل 400 گاڑیوں اور200 موٹرسائیکلوں کی جلوس میں پارٹی کے قیادت کو امن کانفرنس کے لئے لایا گیا اس موقع پر ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا مقررین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک دینی اور سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ دین کی بالادستی کیلئے خدمت کی ہے ۔

ہر ایک نے بلوچستان میں اقتدار کی ہے لیکن جمعیت کے علاوہ کسی بھی جماعت نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کردار ادا نہیں کیا جمعیت علماء اسلام وہ مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ امن کے لئے پرامن جدوجہد کی ہے جن لو گوں نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ہے وہ خود اس کے ذمہ دار ہے کیونکہ امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے جمہوری قوتوں کو آگے آنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادا ت کو ترجیح دی اس لئے صوبے کی حالت دن بدن بگڑتی جار ہی ہے اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لے کر عوام کی خدمت کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے پشاور میں عالمی اجتماع منعقد کر کے دنیا کوپیغام دیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور رہے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو نعرہ لگایا اس میں ناکام ہو تے نظر آرہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کرپشن کر کے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جو لوگ سابقہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا تے تھے انہوں نے خود اتنا کرپشن کیا کہ دنیا نے چینل کے اسکرین پر دیکھ لیا کہ وہ صوبے کے کتنے خیر خواہ ہے۔