کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ لیویز کے نائب رسالدار محمد گل شاہوانی کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نائب رسالدار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید ایک بہادر اور جرأت مند لیویز آفیسر تھے جنہوں نے دہشتگردوں اور سماج دشمن کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کرکے انہیں شہید کردیا۔
وزیراعلیٰ نے محمد گل شاہوانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور دہشتگردی کے واقعات میں شہادت حاصل کرنے والے سیکورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیشہ زندہ جاوید رہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح لیویز فورس بھی قیام امن اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور حکومت کوششوں سے لیویز فورس ایک فعال اور متحرک فورس بن چکی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے شہید نائب رسالدار کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی ا ور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے ہمارے ہیرو ہیں،نواب ثناء زہری
وقتِ اشاعت : July 5 – 2017