کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سرجنٹ کو کچلنے سمیت تین مقدمات میں ریمانڈ مکمل ہو نے پر جیل بھیج دیا گیا۔
پشتونخوامیپ کے رکن اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید خان اچکزئی کودہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل اور اغواء کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایم پی اے کوٹریفک سرجنٹ عطاء اللہ کو گاڑی تلے کچلنے اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی اسپتال کے مالک کو اغواء کر نے کے مقدمات میں داؤدخان ناصر پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت جبکہ قتل کے ایک اور مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ریمانڈ مکمل ہو نے پر تمام مقدمات میں رکن اسمبلی کوجیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت سے جاتے وقت مجید اچکزئی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکیا اور کہا کہ سارے سوالات کا جواب 14 تاریخ کو اسمبلی اجلاس میں دیں گے۔ پولیس کے مطابق مجید خان اچکزئی کو 12 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ٹریفک سارجنٹ کا قتل،مجید اچکزئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
وقتِ اشاعت : July 8 – 2017