کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ مذہب ، اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ حاصل کر کے عوام کا استحصال کرنے والے ایک بار پھر پرانا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔
عوام کو حقیقی معنوں میں سیاسی بالخ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے زریعے تبدیلی کی راہ ہموار کرنی ہوگی اب بھی پرانے نعروں کو دوام بخشا گیا تو آنے والی نسلیں اس بے حسی پر ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔
این اے 260 کا ضمنی انتخاب عوام کے شعوری پیمانے کا ٹیسٹ کیس ہے ملک میں کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد میں عوام رویتی سیاستدانوں کی بے حسی اور چیرہ دستیوں سے کس حد تک عاجز ہو چکے ہیں ۔
اس کا عملی مظاہرہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہی ممکن ہے 15 جولائی کو عوام این اے260 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ کو ووٹ دے کر تبدیلی کی بنیاد رکھیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار رند نے کہا کہ بلوچ پشتون بلوچستان اور مذہب کا انتخابی منشور پیش کر کے عوام کے احساسات سے کھیل کر ووٹ حاصل کرنے والوں نے بلوچستان بلوچوں پشتونوں اور عوام کے اجتماعی حقوق پر سودے بازی کر کے اپنے مفادات بٹورے عوام اور بلوچستان ترقی کے بجائے پسماندگی میں دھنستے چلے گئے ۔
اب بھی اگر عوام نے اپنے ووٹ کے زریعے اجتماعی حقوق کا استحصال کرنے والوں کا احتساب نہ کیا تو دیمک نما یہ روایتی سیاست دان ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے عوام کو گروی رکھ کر فرار ہو جائیں گے ۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اعلی سطحی وفد نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب وبلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی کے قیادت میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارچشتی ،جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ ،عبیداللہ حقانی ،مولوی محمد ابراہیم ،حاجی حبیب اللہ صافی ،مولوی رحمت اللہ حقانی اور دیگر پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک وصوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان اور خصوصاً حلقہ این اے 260کے ضمنی الیکشن پر خصوصی تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پرسردار یار محمد رند کے صاحبزادے او رانکے جماعت کے ایم پی اے بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں پانامالیکس سمیت دیگر ملکی امور مستقبل کے حوالے سے سیاسی اتحاد رپ بھی گفتگو ہوئی دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبے میں اپوزیشن جماعتوں کے ایک مضبوط مستقبل الاونس بننا چاہئے ہر صوبے کی حقوق کے حصول عوام کے مسائل پر مشترکہ جدوجہد کے علاوہ آئندہ الیکشن کیلئے ایک متحدہ پلیٹ فارم کے تشکیل کو صوبے کیلئے حرکات رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماوں نے این اے 260کے ضمنی الیکشن کے متعلق بھی حالات سے سردار یارمحمد رند کوآگاہ کیا تحریک انصا ف کے مرکزی صوبائی صدر یار محمد رند نے جمعیت نظریاتی کے رہنماوں کو دو روزہ میں اپنی پارٹی کاصوبائی اجلاس بلانے کے حتمی فیصلہ کرنے کے بعد آگاہ کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔
دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ صوبے کی سطح پر الائنس بنانے کیلئے بھی مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائیگا سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ انشاء اللہ اس حوالے سے سے میں انہیں پارٹی کے سربراہ عمران خان کو بھی اعتماد میں لونگا اور اپنی مرکزی قیادت سے جمعیت نظریاتی کے قائدین کے ملاقات کرانے کی بھی کوشش کروں گا ۔
مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والے ایک مرتبہ پھر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،سردار یار محمد رند
وقتِ اشاعت : July 9 – 2017