|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2017

کوئٹہ: 15جولائی کو عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بی این پی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں پارٹی ترقی پسند ، روشن خیال قومی جمہوری سیاست سے وابستہ ہے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

اس سے قبل بھی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور اب بھی کامیابی حاصل کریں گے آج نوشکی ، چاغی ، کوئٹہ کے عوام پسماندگی کا شکار ہیں ان کی ذمہ دار بھی یہی اتحادی ہیں جو حکمرانی کرتے آ رہے ہیں 15جولائی کومیر بہادر خان مینگل کی فتح یقینی ہے حقیقی سیاسی قوتوں کی حمایت ہماری سیاسی و اخلاقی فتح بھی ہے اور اب کامیابی ہماری منزل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ، ملک نصیر شاہوانی ،موسی بلوچ ، اختر حسین لانگو ،غلام نبی مری میر عبدالغفور مینگل ، سردار عمران بنگلزئی ،فوزیہ بلوچ،یونس بلوچ، ملک محی الدین لہڑی ، لقمان کاکڑ ، اسد سفیر شاہوانی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،احمد نواز ،حاجی ابراہیم پرکانی ، اقبال لہڑی، حاجی باسط لہڑی ، میر اکرم ، ڈاکٹر زمان ، عزیز اللہ شاہوانی ، جاوید جھالاوان ، حاجی باول سرپرہ ، طارق بلوچ، فیاض لاشاری، شوکت بلوچ ، مجیب لہڑی ، ملک عبدالمالک دہوار نے لوڑکاریز ، نوحصار ،مشرقی بائی پاس ، میاں غنڈی ، پی ڈبلی ڈی کالونی میں جلسہ عام ، کارنر میٹنگز اور شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس اس موقع پر حاجی وحید لڑی ،ثناء مسرور ، مصطفی مگسی ،سمندر مگسی ، غلام رسول مینگل ، ملک فرید شاہوانی ، آغا محمد شاہ ،کامریڈ منان اعظم ، اسحاق بنگلزئی ،نصر اللہ مینگل ،حنیف مینگل، سلام مینگل ، ممتاز مگسی ، ملک شاہد شاہوانی، ڈاکٹر عباس لاشاری و دیگر بھی موجود تھے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام جس طریقے سے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور باشعور ہونے کا ثبوت بھی فراہم کر رہے ہیں عوام کی قربت سے بہت سی چیزیں واضح ہوتی جا رہی ہیں کہ عوام ہمیں نجات دہندہ پارٹی تسلیم کرتے ہیں کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کے احساسات ، جذبات کو ملحوظ خاطر رکھ کر جدوجہد کی ہے ۔

پارٹی تعصب ، نفرت سے پاک ہے ترقی پسند روشن خیال سیاست کو فروغ دیا ہے عوام کی طاقت سے اپنے حقوق کے حضول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوام ہی ہمیں ہر پلیٹ فارم پر کامیابی سے ہمکنار کریں گے اس سے قبل بھی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور آئندہ بھی کامیاب کرائیں گے ۔

بلوچستان کے عوام جان چکے ہیں کہ کوئٹہ ، چاغی ،نوشکی کے پسماندگی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو حکومت کرتے آ رہے ہیں عوام انہیں جان چکے ہیں جو کئی سالوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ حکمرانی کر رہے ہیں عوام کو ایک فیصد ریلیف اور خوشحال نہیں دے سکتے ۔

آج عوام مختلف سماجی مسائل سے دوچار ہیں نوحصار میں شمولیتی پروگرا م میں ملک غفار بازئی ، فرمان اللہ بازئی ، مجیب اللہ بازئی ، زمان بازئی ، زمان بڑیچ ، سعد اللہ بازئی ، ملک عبدالحد ، محمد آصف ، نوید خان بازئی ، ہیواد خان بازئی ، بالاچ سرپرہ ، ایاز ، نیاز محمد ، کوکو ، محمد اکبر ، محمد بال ، شاہ جہان ، نقیب خان ، سلمان ، علی احمد بنگلزئی ، جان محمد ، یوسف مینگل ، عمران بازئی ، جمیل احمد کاکڑ ، الیاس خان ، سعید خان ، شفیق خان ، خوشحال ، ابدال خان ، فرحان خان سمیت دیگر سینکڑوں نے پارٹی میں شمولیت کی پارٹی کی جانب سے ان کو شمولیت کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچا کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی تعصب ، تنگ نظری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، پارٹی میں بلوچ پشتون ، ہزارہ ، آباد کار بلوچستانیوں کے حقوق کا دفاع ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں ۔