کو ئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور دیگر رہنماؤں سینیٹرز سردار فتح محمد محمد حسنی، سینیٹر عبدالقیوم سومرو، صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ حلقہ این اے260 کو ئٹہ چاغی کے ضمنی انتخاب میں مخالف امیدوار کی جانب سے نوشکی اور دالبندین میں لاکھوں روپے مالیت کے بجلی کے ٹرانسفارمر تقسیم کر کے الیکشن کمیشن کے رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس پر ہمارے تحفظات ہے ۔
اس کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں قبائلی تنازعات ہے وہاں پر پولنگ اسٹیشنز کو تبدیل کیا جائے تاکہ لوگ اپنی مرضی سے اپنے امیدوار کے حق میں اپنا حق راے دہی استعمال کر سکے صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔
پیپلز پارٹی آنیوالے وقت میں اپنے منشور میں تبدیلی کر کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کو10 ہزار اور 30 ہزار روپے بے روزگار ی الاؤنس دینے کے ساتھ بلوچستان کی بنجر اراضی کو سحراب کر نے کے لئے تاجکستان سے پانی کا معاہدہ کر رہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے پانی کے حوالے سے جو مسائل ہے انہیں حل کیا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیزئی، جاوید احمد خان ، شکیل احمد دودا، ناصر آغا اور آیت اللہ درانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے260 کوئٹہ چاغی سے پارٹی گزشتہ پانچ بار عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر چکی ہے یہ سیٹ رحیم مندوخیل کی وفات سے خالی ہوئی تھی ہم نے ہمیشہ پارٹی کے منشور پر عملدرآمد کر تے ہوئے 40 سے عوام کی خدمت کر کے ان کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے سیاست کی ہے اور اقتدار کو بھی عوام کی امانت سمجھ کر قبول کیا ہے اس وقت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری ملک اور قوم کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنماو سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور یہ جلد الوداع ہوجائے گی حکومت نے اپنا اقتدار اور کاروبار بچانے کیلئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بے روزگاروں کیلئے بے روزگار الاؤنس دے گی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امدادکو دس ہزار روپے کردیا جائے گا سابق صدر آصف علی زرداری نے چین اور تاجکستان سے بلوچستان میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے ۔
این اے 260کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی فتح یاب ہوگی انہوں نے یہ بات اتوار کو کوئٹہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ،سینیٹر سردار فتح محمد حسنی پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلندجوگیزئی ،ملک عبدالحمید ،آیت اللہ درانی ودیگر بھی موجود تھے ۔
سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ماضی میں پانچ بار این اے 260کی نشست جیت چکی ہے اس بار بھی ضمنی انتخابا ت میں فتح ہماری ہوگی اور یہ جیت آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام کیلئے خوشی کی نوید ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان اور غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کی ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ چار گھنٹے جی آئی ٹی کی تفتیش برداشت نہ کرنے والوں اور تحقیقات پرشور شرابا کرنے والوں کو محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے جنہوں نے ہمیشہ مظلوم عوام کیلئے جنگ لڑی جیلیں کاٹی حتیٰ کہ اپنی جان بھی قربان کردی ۔
انہوں نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی قیادت کارکنوں کی قربانی دی ہے اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اقتصادی س،سیاسی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا ہے اٹھارویں ترمیم سے صوبائی خودمختار کا خواب پیپلز پارٹی نے پوراکرتے ہوئے فیڈریشن کو مضبوط کیا اگر فیڈریشن مضبوط ہوگی تو لوگ پہاڑوں پر نہیں جائینگے ۔
انہوں نے 2018ء کے الیکشن کی تیاری سے متعلق بتایا کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چین اور تاجکستا ن کی حکومتوں سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت بلوچستان میں پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے تاجکستان سے پانی یہاں لایا جائیگا یہ پانی تیس سال تک بلوچستان کو مفت فراہم کیا جائے گا جس سے یہاں لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی ہر بے روز نوجوان کو تیس ہزار روپے بے روزگاری الاؤنس جاری کریں گی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیواؤں کو ملنے والی امداد کی رقم دس ہزار روپے مقرر کی جائے گی اس کیساتھ ہی بلوچستان کو ایک خصوصی پیکج بھی دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکومتی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی دہیجاں اڑارہی ہے اور بے تحاشہ پیشہ خرچ کررہی ہے ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی ہے اور ہم نے ہی سی پیک جیسے اہم منصوبہ کا تحفہ عوام کو دیا لیکن موجودہ حکومت کا مقصد سی پیک کا ناکام بنانا ہے اگلا الیکشن اٹھارہ یاپونے اٹھارہ میں ہوجائے گا اور قوی امکان ہے کہ حکومت کے آخری دن گنے جاچکے ہیں ۔
سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخابا ت میں مذہبی جماعت کا امید وار کنٹینر میں ٹرانسفارمر لیکر نوشکی اور دالبندین میں تقسیم کررہے ہیں یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور کسیکو کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طورپر نوٹس لے ۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ وہ حساس پولنگ اسٹیشنوں جہاں قبائلی جھگڑوں کا خطرہ ہے ان کے مقام کو تبدیل کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ 15جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے امیدوار کا بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔
این اے 260 ضمنی الیکشن ،نوشکی اور دالبندین میں بجلی ٹرانسفارمر ز کی تقسیم کا نوٹس لیا جائے ،پی پی
وقتِ اشاعت : July 10 – 2017