کو ئٹہ: 15جولائی کا سورج بی این پی کے امیدوار میر بہادر مینگل کی جیت لے کر طلوع ہوگی بی این پی بلوچ اور بلوچستانیوں کو متحد کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے ترقی پسند اور قومی حقوق کے حصول کیلئے تگ و دو جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے گوہر آباد ، ہزارہ ٹاؤن ، ماسٹر کالونی ، عیسیٰ نگری ، کلی خیزی، سبزل روڈ، واپڈا گرڈ اسٹیشن میں جلسہ عام اور کارنر میٹنگز ، شمولیتی پروگرامز سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ، غلام نبی مری میر نذیر کھوسہ ، یعقوب بلوچ، جاوید بلوچ ، عبدالرؤف مینگل ، یونس بلوچ،میر غلام رسول مینگل ، لقمان کاکڑ ، گامن خان مری ، اسد سفیر شاہوانی ، قاسم پرکانی ، ملک محی الدین لہڑی ، حاجی باسط لہڑی ، نصرت مینگل ،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رحمت اللہ پرکانی ، ابراہیم بنگلزئی ، حاجی وحید لہڑی ، شاہ جہان لہڑی ، یاسر بنگلزئی ، وسیم بلوچ ، شیر جان لہڑی ، میر عبدالباقی مینگل ، دوست محمد بلوچ ، الف دین کرد ، محمد عالم شاہوانی ، ملک انور محمد حسنی ، کاظم ہزارہ ، عبدالرزاق بلوچ ودیگر بھی موجود تھے ۔
مقررین نے کہا کہ 15جولائی کا سورج بی این پی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگی حقیقی سیاسی قوتوں کی جانب سے بی این پی کی حمایت سے ہماری پوزیشن مضبوط ہو چکی ہے بھاری اکثریت لے کر پارٹی کامیاب ہوگی عوامی رابطہ مہم میں عوام کی جوق در جوق شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی پروگرامز کئے جا رہے ہیں یہ تمام شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی یاد میں منعقد کئے جا رہے ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں دہوار خاندان نے جو قربانیاں دی ہیں بی این پی انہیں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوتا ہے وہ صدیوں پر نہیں ہو سکے گا ہم انہیں خراج عقیدت اور ان کے مشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔
مقررین نے کہا کہ بی این پی قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے ترقی و خوشحالی کیلئے ہم نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اسی پاداش میں ہمارے دوستوں کو شہید کیا جا رہا ہے ہم ترقی پسند روشن خیال جماعت ہیں تنگ نظری کی سیاست کو رد کرتے ہیں 15جولائی کو میربہادر خان مینگل کو ووٹ دے کر عوام کامیاب بنائیں ۔
نوید دہوار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،عوام ساتھ ہے ضمنی الیکشن میں کامیابی یقینی ہے ،بی این پی
وقتِ اشاعت : July 10 – 2017