کوئٹہ: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہاہے کہ پاناما لیکس متنازعہ ہوگئی ہے اس میں صرف سیویلین افراد کو ہوناچاہیے تھا ۔
موجودہ حکومت کو اپنی مددپوری کرنی چاہیے اسطرح پیپلز پارٹی نے پانچ سال پورے کئے تھے اسی طرح اس حکومت کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہیے بلوچستان کے ساحل وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے جس سے ہم کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے یہ بات اتوار کے روز پارٹی کے سینٹر کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہی ۔
انکا ہماری پارٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں بی این پی مینگل کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں حقیقی قوم پرستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے سرکاری قوم پرستوں کو ہم کسی صورت میں اپنے ساتھ شامل نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ سندق پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے مگر ہمیں ابھی تک اس بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ یہ پروجیکٹ کس حالت میں ہے اور اسے کون چلارہا ہے سندق پروجیکٹ بھی بلوچستان کا بڑ اپروجیکٹ ہے اس کی آمدنی بھی یہاں سے بیرون ملک منتقل ہورہی ہے بلوچستان میں اب تک پانچ آپریشن ہوچکے ہیں ۔
بلوچستان کے عوام نے جب بھی اپنے حقوق مانگے ہیں تو ان پر ظلم وزیادتی کی ہے انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل موومنت بنانے کا مقصد بلوچستان کے عوام کے حقوق حاصل کرنا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو تقریباًساڑھے چار سال ہوچکے ہیں مگر ابھی تک نہ کوئی اسکا وزیر خارجہ او رکوئی خارجہ پالیسی ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ سی پیک کا فائدہ پنجاب کو ہورہا ہے بلوچستان کی عوام کو اس سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوگا اس سے فائدہ پنجاب کے عوام کو ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حقو ق سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے کہابلوچستان میں آٹھ اگست شاہ نورانی کا واقع مستونگ کا واقع تربت ودیگر علاقوں میں دہشتگردی کی کئی واقعات ہوئے اور کہی افراد شہید ہوئے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعات اب بھی جاری اور لاشیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے پاکستان میں جو حکومت ہے وہ مارش لاء سے بہتر ہے جمہوری حکومت تو نہیں کہا جاسکتا البتہ ملک میں لنگڑی لولی حکومت موجود ہے جو مارشل لاء سے بہتر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نامام لیکس متنازعہ ہوچکی ہے اس میں سولین آفسران ہونے چاہیے تھے نہ کہ عسکری قیادت کی آفسران موجو د ہے ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔
انہوں نے کہاکہ اگرملک میں مضبوط خارجہ پالیسی ہوتی تو ملک کے حالات اس قدر خراب نہ ہوتے اس موقع پر میر اقبال زہری ،میر دولت خان ابابکی ،میر سعد اللہ مینگل ،وفا بلوچ اور دیگر سینٹر کمیٹی وصوبے بھر سے آئے ہوئے پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔
بلوچستان منصوبے سے محروم سی پیک کا فائدہ پنجاب کو ہورہا ہے،ڈاکٹر حئی
وقتِ اشاعت : July 10 – 2017