کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناہ اللہ خان زہری کے مختص کردہ خصوصی فنڈ میں سے گزشتہ مالی سال میں کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی اور روایتی حسن و خوبصورتی کی بحالی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کیلئے 75کڑوڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیارکی عین مطابق مشینری منگوائی گئی ۔ جس کے استعمال میں آنے سے شہر کی صفائی ستھرائی میں بہتری آئی تھی۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ عبدالماجد نے آج یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں کچرے کو ایک جگہ اکھٹا کرنے کیلئے کچرہ دان منگوائے گئے ہیں جن کو شہر کے واسطی و نواحی علاقوں میں مختلف شاہراہوں پر نصب کیا جائے گا اور اس ضمن میں ضروری مشینری بھی جلد پہنچ رہی ہے ۔
جس سے صرف کارپوریشن کی استعداد کار بڑھ جائے گا اور روزانہ کی بنیادپر زیادہ سے زیادہ کچرے کو ٹھکانے لگانے میں آسانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ شہرکی صفائی ستھرائی کی مستقل بنیادوں پر حل کے لئے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں قانون سازی بھی زیر غور ہے تاکہ شہر کی روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی میں کوئی کثر باقی نہ رہے ۔
شہر میں روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے سالڈوسیٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے لاہور شہر کی طرز پر پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جس سے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا گھر ہے اور ہمیں مربوط کوششوں سے ہی شہر کی صفائی کے نظام میں بہتری لانا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز سے کوئٹہ کی صفائی کیلئے منگوائی گئی مشینری پہنچ گئی
وقتِ اشاعت : July 10 – 2017