|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2017

کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی اور مری قبیلے کے سربراہ نواب چنگیز مری ان دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں عوامی مسائل سننے کیلئے صوبائی وزیر نے کھلی کچہری منعقد کی ۔

جس میں کوہلو کے مری کے مختلف قبائل کے ذیلی شاخوں کے سربراہاں و ڈیرہ احمد نواز ، میر شیرین پوادی ، وڈیرہ میاں خان لوہارانی، میر رب نواز مری، وڈیرہ تاجے لوہارانی ،وڈیرہ شاہ نواز بجارانی ،وڈیرہ میر حسن ، وڈیرہ بیورغ ، وڈیرہ شیر باز بجارانی ،میر گہرام ، وڈیرہ کرنل قذافی، وڈیرہ وزیر ہاں مری، وڈیرہ بلخ شیر مندانی، وڈیرہ ذاکر بجارانی، وڈیرہ اصغر سو معرانی و دیگر قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نواب چنگیز مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ی اولین ترجیح ہے کہ کوہلو کے عوام کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکوں ۔ ترقی کے اس سفر میں تمام افراد میرا ساتھ دیں کیونکہ ضلع کی ترقی سے عوامی مسائل حل ہونگے ۔ مسائل کے حل اور ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہونگا۔

اس موقع پر کوہلو کے قبائلی رہنما ؤں اور عوام نے صوبائی وزیر نواب چنگیز مری کی جانب سے ضلع میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کوششوں سے ضلع میں ترقیاتی کاموں کی جال بچھ گئی ہے جس کی مثال کوہلو کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔