کابل: افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 69 شدت پسندہلاک اور39 زخمی ہوگئے۔
افغان فورسز نے صوبہ بلخ کے ضلع چمتل میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا، ہلاکتوں کا دعویٰ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کیاہے، افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ترجمان صوبائی گورنرکے مطابق ڈرون حملہ گزشتہ رات زرمت ڈسٹرک میں کیاگیا۔
دریں اثنا امریکی فضائیہ کے 300 اہلکار جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں 9 ماہ تک تعینات رہنے کے بعد واپس امریکا روانہ ہوں گے،کہا جا رہا ہے کہ اس دستے کی واپسی کے بعد بھی افغانستان سے کچھ اور امریکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جن کی مجموعی تعداد 500 بتائی جا رہی ہے۔