کراچی: جمعیت علمائے اسلام(ف) کراچی کے رہنما محمد الیاس نے کہاکہ نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اوردیگرسیاسی جماعتوں اورقبائلی عمائدین کی حمایت کے بعد این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں جے یوآئی(ف) کے امیدوارانجینئرحاجی عثمان بادینی کی کامیابی یقینی ہے جوکوئٹہ، نوشکی اورچاغی کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔
15 جولائی جے یوآئی(ف) کی کامیابی کا دن ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ اورچاغی سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ پختون اوربلوچ لسانیت کی زبان پرسیاست کرنے والی جماعتیں ہی صوبے کی پسماندگی کی اصل ذمہ دارہے۔
گزشتہ عام انتخابات میں حلقے کے عوام کوسبزباغ دکھا کرووٹ لینے والی جماعتوں کوحلقے کے ووٹرزضمنی انتخابات میں بری طرح رد کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمیعت لسانی اورنسلی تعصبات سے پاک جماعت ہے جوصوبے کے حقوق کے لئے صف اول میں ہوتی ہے۔
این اے 260پر عثمان بادینی کی کامیابی یقینی ہے، محمد الیاس
![]()
وقتِ اشاعت : July 12 – 2017