|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2017

ڈی آئی خان: تھانہ ڈیرہ ٹاؤن چوک وزیرستان میں آئل ٹینکراورمسافرپک اپ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن چوک وزیرستان میں تیزرفتاری کے باعث آئل ٹینکر اورمسافر پک آپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق جب کہ 6 مسافرزخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیواور پولیس حکام موقع پر پہنچے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔