|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2017

زیارت :  زیارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صرف اکیس خالی پوسٹوں کے لئے پانچ سو تک کے امیدوار میدان میں آگئے ۔

خالی آسامیوں کے لئے امیدواروں کی انٹرویوز چئیرمین کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز نظام الدین مینگل ودیگر ممبران لے رہے تھے دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ ، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سبی عبدالنبی جاموٹ ،ڈی ای او زیارت محمد اسلم کاکڑ ، ڈی ای او فیمیل خالدہ شوکت ودیگر تھے ۔

انتہائی کم پوسٹوں کے لئے اتنے ذیادہ امیدواروں کاہونا لمحہ فکریہ ہے اور اس سے ضلع میں بے روزگاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ خالی آسامیوں میں کلاس فور کے سترہ ، ڈرائیور ایک اور جونئیر کلرک کے تین پوسٹیں شامل تھیں ۔

کلاس فور کے خالی سترہ آسامیوں کے لئے تقریباً دوسو پچیس سے زائد امیدوار انٹرویو کے لئے آئے تھے۔

ڈرائیورکی ایک خالی آسامی کے لئے تیس سے ذیادہ امیدوار تھے جبکہ ذیادہ تعداد جونئیر کلرک کی خالی آسامی کے لئے آنے والے امیدواروں کی دیکھی گئی صرف تین خالی آسامیوں کے لئے دوسو سے زائد امیدوارآئے تھے ۔

جس میں ماسٹر لیول کے امیدوار بھی شامل تھے جس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔