|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2017

کوئٹہ :  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخا بات میں انتخا بی مہم آج شب ختم ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخا بات میں انتخابی مہم آج رات 12بجے ختم ہوگی ۔

مہم کے آخری دن تما م امیدواروں نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور مہم کے آخری دن بھی امیدوار جوڑتوڑ کے لئے سر گرم ہیں ۔

واضع رہے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات کے بعد خالی ہونی والی نشست پر ضمنی انتخاب15جولائی کو ہوگا جس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی،جمعیت علما ء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سمیت دیگر سیاسی جما عتوں اور آزاد امیدواروں سمیت17امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔