|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2017

نوشکی: محمد حسنی قبائل کا عظیم الشان گرینڈ جرگہ کچکی چاہ میں قبائلی رہنماء حاجی عبدالرشید محمد حسنی کے رہائش گاہ پر منعقدہوا،گرینڈ جرگہ میں محمد حسنی قبائل کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

گرینڈ جرگہ میں سینیٹر سردارفتح محمد حسنی،چیف آف محمد حسنی سردارشہباز محمد حسنی،سابق نگران صوبائی وزیر میر عارف محمد حسنی،سردارزادہ رامین خان محمد حسنی،ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر عبدالخالق محمد حسنی،سردار حاجی اکبر محمد حسنی ،حاجی ادریس محمد حسنی،حاجی میر جمعہ خان محمد حسنی،حاجی حضوربخش محمد حسنی ودیگر قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔

گرینڈ جرگہ میں محمد حسنی قبائل کے مختلف قبائلی مسائل پر غور کیاگیا اور قبائلی معاملات کے حل کے لئے تمام اختیارات سینیٹر سردارفتح محمد حسنی اور سردار شہبازخان محمد حسنی کو دئیے گئے،گرینڈ جرگہ سے سینیٹر سردارفتح محمد حسنی،سردارزادہ رامین خان محمد حسنی،مولانا عبدالغفورمحمد حسنی،عبدالغیاث محمد حسنی،سردار حاجی اکبر محمد حسنی،میر عبدالطیف محمد حسنی،خدائے رحیم مجاہدودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرینڈ جرگہ کا انعقاد تاریخ ساز عمل ہے،قبائلی جرگہ کا انعقاد دیرینہ خواہش تھی۔

جرگہ میں بلوچستان بھر سے محمد حسنی قبائل کے معتبرین نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ محمد حسنی اقوام متحد ہیں،انہوں نے کہاکہ محمد حسنی قبائل کے ساتھ صوبائی حکومت اور انتظامیہ یکطرفہ کاروائیاں کررہی ہے،جبکہ مخالفین کے خلاف حکومتی سطح پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے۔

محمد حسنی قبائل کے خلاف حکومتی انتقامی کاروائیاں قابل قبول نہیں ہیں،ہمارے قبائل کے افراد کے ساتھ انصاف کرکے ظلم وزیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو محمد حسنی قبائل احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے،قبائلی رنجشیں قبائل کے ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،قبائلی رنجشوں کو ہوا دینے والے کسی کے بھی دوست نہیں ہوسکتے۔

قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے گرینڈ جرگہ اور بلوچی روایات پر عمل کیا جائیگا،بلوچستان کے تمام قبائل ہمارے لئے قابل احترام ہیں،گرینڈ جرگہ کا مقصد محمد حسنی قبائل کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بناناہے،قبائل اپنے صفوں میں اتحاد واتفاق پیداکرکے قبائل کے ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات کریں،گرینڈ جرگہ میں محمد حسنی قبائل کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائیگا۔

،مقررین نے خبردار کیاکہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے محمدحسنی قبائل کے خلاف یک طرفہ کاروائیاں بند نہ کی اور قبائل کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلسہ جاری رہاتو محمد حسنی قبائل ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ بلوچستان بھر میں سڑکو ں پر آئے گی

محمد حسنی قبائل کا شمار بلوچستان کے تاریخی قبائل میں ہوتا ہے جبکہ محمد حسنی قبائل بلوچستان کی سب سے بڑی قبائل کا درجہ رکھتی ہے۔انتظامیہ اور حکومت بلوچستان میں قبائل کو دست وگریبان کرنے سے گریز کریں،گرینڈ جرگہ کے اختتام پر شرکاء کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا۔