کوئٹہ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ محترمہ شازیہ شبیر نے قتل کاالزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 2لاکھ روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔عدالت نے پستول برآمد ہونے پر ملزم کو مزید 2سال قیداور 15ہزارروپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔
استغاثہ کے مطابق ملزم محمد نے سال 2015میں پشتون آباد کے علاقے میدانی میں فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے فیض اللہ کو قتل کردیا تھا جنہیں آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیاتھا فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز عدالت نے زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 2لاکھ روپے اداکرنے کے احکامات دے دئیے عدالت نے پسٹل برآمدگی کاجرم ثابت ہونے پر بھی مذکورہ ملزم کو 2سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔
کوئٹہ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی
وقتِ اشاعت : July 20 – 2017