|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

کوئٹہ :  حکو مت بلوچستان نے سرکاری اوقات کار میں داکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی ، سیکر ٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کا کڑ کے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے مطابق محکمے کو شکایات موصول ہوئیں کہ سرکاری ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر صبح کے وقت سرکاری کے بجائے پرائیویٹ ہسپتا لوں میں خدمات سر انجا م دے رہے ہیں ۔

جس پر محکمہ صحت حکو مت بلوچستان نے پورے صوبے میں سرکاری نوکری پر تعینات ڈاکٹروں کے صبح 8سے دوپہر 2بجے تک پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ،پابند ی کے خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے جبکہ حکو مت نے تما م اضلاع کے دپٹی کمشنروں اور دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ پابند ی کے اطلاق میں اپنا کردار ادا کریں ۔