|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2017

کوئٹہ :  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز چھٹی پر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور بعد میں ان ڈاکٹرز کے خلاف اخبارات میں بیانات دیکر ان کی عزت کو مجروح کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کئی عرصے سے زبوں حالی کاشکارہے ینگ ڈاکٹرز نے ایک عرصے سے محکمہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کیں ۔

ہسپتالوں میں ادویات تو دور کی بات سرنج تک موجود نہیں ہوتا تھا ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی بار حکومت کو خطوط لکھے ہیں جس کے شواہد بھی موجود ہے لیکن محکمہ صحت کی طرف سے ہمیشہ ڈاکٹرز کی تنزلی کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کبھی بھی غیر حاضر ڈاکٹرز کو سپورٹ نیہں کیا بلکہ حکومت کو ان کی نشاندہی بھی کرائی ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے چھٹی پر ہونے کے باوجود زیارت میں ڈاکٹرز کی معطلی اور بعد میں میڈیا پر ان کیخلاف بیانات جاری کرنے کا جو عمل دہرایاگیاہے ۔

اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹرز جو سول ہستپال میں دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی ترقی کو محض ذاتی رنجش کی بنیاد پر روکی گئی ہے ،

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پریکٹس سرکاری ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹرزکاجائز حق ہے لیکن محکمہ صحت بے جا بیانات اخبارات میں جاری کرکے ڈاکٹرز کو منفی پیغام دینے کی کوشش کررہی ہے ،

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر اگر یہی حال تو بلوچستان میں ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے قاصر ہونگے

،بیان میں کہاگیاکہ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کاہنگامی اجلاس منگل کو طلب کرلیاگیاہے اورتمام ممبران کو اجلاس میں بھروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔