|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2017

کوئٹہ :  سردار بہادر خان یونیورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 22طالبات کی حالت غیر ہوگئی ۔

طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد کئی طالبات کو گھر بھیج دیا گیا کھانا یونیورسٹی کے میس سے کھایا گیا تھا۔ زیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے کر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔