|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان میں ٹیکنو کریٹ کی خالی نشست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے آغا شاہزیب درانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے، گزشتہ روز ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان نے آغاشاہزیب درانی کی اپیل پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو یہ احکامات جاری کردیئے کہ وہ آغا شاہزیب درانی کا ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری کردیں۔ 

آغا شاہزیب درانی کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے ، اس لئے آغا شاہزیب درانی بلوچستان سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونگے ،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے روشنی میں الیکشن کمیشن اگلے ایک دو روز میں آغا شاہزیب درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء آغا شاہزیب درانی تعلیم یافتہ رہنماء اور تجربہ کار سیاستدان ہیں اور وہ بطور سینیٹر اہل بلوچستان کیلئے اپنی صلاحیتیں بھر پور انداز میں بروئے کار لائیں گے۔