اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہربٹ ریمنڈ میک ماسٹر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے ،ا سحاق ڈار نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے پرعزم ہیں ۔
منگل کو سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہربٹ ریمنڈر میک ماسٹر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اپریل میں واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات پر بات چیت ہوئی ۔
امریکہ قومی سلامتی کے مشیر نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے پر عزم ہیں اور اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آرمی چیف اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی گزشتہ روز ملاقات مفید رہی ۔
اسحاق ڈار کا امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے فون پر رابطہ ،اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ،وزیر خزانہ
وقتِ اشاعت : July 26 – 2017