|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست دل دہلانے والا سانحہ تھا ۔

جب صوبہ کے حالات تعلیم یافتہ ‘باشعور طبقہ کو انتہائی بے دردی اور سفاکیت کے ذریعے ہم سے جدا کر دیا گیا ان شہداء سے صرف وہ خاندان متاثر نہیں ہوئے جو ان کی زیرکفالیت تھے بلکہ ان کی شہادت سے بے سے بے آسرا ‘یتیم ‘ لاچار اور غریب لوگ یتیم ہوئے سانحہ 8 اگست سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور اس کے خلاف حکم امتناعی لینے والوں کی جفاء لواحقین کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی نے احتجاجی پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے شٹرڈاؤن ہڑتال اور تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس طرح کے قومی واقعات اور سانحات کے بارے کوئی فکر لاحق نہیں بلکہ ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں لہٰذا پشتون ‘ بلوچ اقوام نے ان حالات کا ادراک کرنا ہے غیروں نے جو زخمات پہنچانے تھے وہ تو پہنچ چکے لیکن اپنوں کا یہ کردار بھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔

جب صوبہ کی اتحادی حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن کی سفارشات کیخلاف اپیل دائر کی انہوں نے کہا کہ قول و فعل واضح تضاد کی وجہ سے پشتونوں اور بلوچوں پر ان کے اصلی چہرے عیاں ہو چکے ہیں ۔

اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول پر عمل کرنے اورکامیاب بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

بعدازاں اصغر خان اچکزئی ‘ حاجی نظام الدین کاکڑ ‘ جمال الدین رشتیا ‘ ژڑ گل ‘ ہدایت اللہ کاکڑ ‘ بسم اللہ لونی ‘ سردار فرید اللہ دمڑ ‘ دنیا خان اندڑ دیگرکے ہمراہ پراسیکوٹر جنرل حمید زمان جوگیزئی کے بھائی اے این پی مرکزی کونسل رکن سلام ناصر کے والد صحافی یعقوب دل سوز کے والد ملک محمد کدیزئی اور سنجاوی میں رکن صوبائی اسمبلی خلیل الرحمان دمڑ کے دو جواں سال کزن کی حادثاتی موت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔