|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2017

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے سردار بہادر خان یونیورسٹی کے نااہل وائس چانسلر اور چاکر اعظم یونیورسٹی کے غیر فعالی کے خلاف مرکزی کمیٹی کے ممبر امجد بلوچ کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا ۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اس موقعے پر بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر امجد بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان کے یونٹ سیکرٹری نزیر بلوچ کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری صدام بلوچ سائنس کالج کے یونٹ سیکرٹری اسرار بلوچ ڈگری کالج کے طارق بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کے نااہل وائس چانسلر کے کرپشن کی وجہ سے گذشتہ دنوں دو سو سے زائد طالبات کی طبعیت خراب ہوئی اور میس میں ناقص خوراک کی بنیادی وجہ نا اہل وائس چانسلر کی کرپشن اور لسانی گروہ کی خوشنودی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے بی ایس او ویمن یونیورسٹی کے مسائل پر آواز بلند کرتی آرہی ہے جہاں بھرتیوں سمیت تمام امور میں کرپشن اور لسانی گروہ کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے نام پر طالبات کی تذلیل کی جارہی ہے تاکہ آواز کو انتقام کے بنیاد پر دبایا جاسکے ۔

دوسری جانب چاکر اعظم یونیورسٹی کے قیام میں روکاوٹ بھی لسانی تعصب کی بنیاد پر ڈالا جارہا یے انہوں نے کہا کہ لسانی گروہ بجائے پشتون قوم کے لئے کام کرنے کے بلوچ علاقوں میں منظور شدہ منصوبوں کی مخالفت کر رہی یے جوکہ انکی نااہلی اور بلوچستان کے تمام عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔