|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے پاناما کیس کے حوالے سے سیاست اور وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر کے ثابت کر دیا کہ آج بھی ملک میں ایسے لوگ ہے کہ وہ حقوق پر سودا بازی نہیں کر تے ۔

بلوچستان حکومت میں شامل بلوچ پشتون قوم پرستوں کو چاہئے کہ وہ چو ہدری نثار کا راہ اپنا کر کے بلوچستان کی حقوق کے حوالے سے حکومت سے علیحدگی اختیار کریں مگر بد قسمتی سے یہ لوگ اقتدار کو کبھی خیر باد نہیں کہیں گے بلوچستان کے حقوق نہ مانگنے پر ان سے حساب ضرور لیا جائیگا ۔

اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے جس طرح پاناما کیس کے بارے میں وزیراعظم اور وفاقی حکومت سے اختلاف رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر سیاست ، وزارت اور ایم این اے شپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔

یہ حکومت میں شامل پشتون بلوچ قوم پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے کہ وہ حکومت میں ہوتے ہوئے کبھی بھی پشتونوں، بلوچوں کے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائی اور اقتدار کے مزے لے رہے ہیں مگر چوہدری نثا رنے وزیراعظم سے بغاوت کا اعلان کر تے ہوئے حق کا ساتھ دیا ۔

مگر قوم پرستوں نے پشتونوں اور بلوچوں کے حقوق کی بات ماضی میں کر تے تھے اب جب اقتدار میں آئے تو حقوق کے حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پاناما کیس پر وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیا مگر قوم پرستوں نے ان کا ساتھ دے کر قوم پرستی کی سیاست کو داؤ پر لگا دیا وقت آنے پر ان سے حساب ضرور لیا جائیگا ۔