|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2017

 اسلام آباد: نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا رکن بناکر قائد ایوان منتخب کرایا جائے۔

 پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف کا اپنے رفقا سے مشاورتی عمل  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہمیں اب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہوگا لیکن مجھے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کس کو بنایا جائے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے  نااہل ہوگئے ہیں۔