|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پنجگور کے علاقے میں بارودی مواد کے پھٹنے سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔