|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2017

کوئٹہ: فلمی سٹار پاکیزہ خان نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی مافیا کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے سچ بولنے پر ہمیں سزا دی جا رہی ہے سرکاری ٹی وی میں جو لوگ ایم ڈی کا ساتھ دے کر پشتون بلوچ عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ۔

سرکاری ٹی وی نے مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ان لوگوں کے مفادات کے لئے آواز بلند کی جن لوگوں کیساتھ کئی عرصے سے زیادتیاں ہو رہی ہے ۔

اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ سرکاری ٹی وی کسی کی جاگیر نہیں کہ وہ اپنے پسند اور نا پسند کی بنیاد پر لو گوں کو معاوضہ دے ماضی میں اس طرح ہو تا رہامگر اب نہیں ہونے دینگے ۔

مقامی فنکاروں کے معاوضہ میں معمولی اضافہ انہیں لالی پاپ دینے کے مترادف ہے اربوں روپے کے بجٹ ہونے کے باوجود بھی فنکاروں کو جو معاوضہ دیا جا تا ہے وہ فنکاروں کی صلاحیتوں اور دفن کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور قومی احتساب بیورو( نیب) سے اپیل کی وہ پی ٹی وی کوئٹہ مرکز میں فنکاروں کے معاوضوں اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر یں تاکہ فنکاروں کا مزید استحصال نہ ہو سکے۔