|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے قبائلی رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق ،راہزنوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سریاب لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیف الدین ولد محمد حنیف کو قتل کردیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچادی۔

جہاں پر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے،ایک اور واقعہ میں نامعلوم راہزنوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار تھانہ نیو سریاب میں تعینات ہے۔

آواران کے تحصیل جھاؤ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء میر اللہ محمد محمد حسنی جاں بحق ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

حب کے علاقے جام کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے علی حسن نامی شخص کو زخمی کردیا جنہیں فوری طورپر کراچی منتقل کیا گیا راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔